اپوزیشن عدم اعتماد میں کامیاب ہو گی
قارئین آپ کو یہ بات شاید عجیب لگے لیکن حقیقت ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے میرے گھر میں ٹی وی نہیں ہے اس کے باوجود میں بجلی کے بلز میں اس کی ادائیگی کر رہا ہو۔ اور ٹی وی نہ ہونے کی وجہ سیاست اور و حیات ڈراموں سے انتہائی بیزاری ہے یہ سردرد کےسوا کچھ نہیں یہ تو آپ جانتے ہیں عملی سیاست کو خیرباد کہہ بھی مجھے 5 سال ہو چکے۔ اب میری پوری توجہ قلمکاری اور دھندے کی طرف مرکوز ۔جب دھندے مندہ ہوتا ہے تو لفظوں کے تیر چلا کر اپنے من کا غبار نکال باہر کرتا ہو ۔ اسی طرح فیس بک اور دیگر شوشل میڈیا پر بھی سیاسی اور مذہبی بحث سے اجتناب کی پالیسی پر گامزن رہنے کی وجہ سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے ۔ افسوس اس شوشل میڈیا کی وجہ سے آج ہم تہذیب کی دنیا سے نکل بد تہذیبی اور جھوٹ کے نئے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں ۔ روکو ذرا صبر کرو دوبارہ پڑھو ،بہت حرامی ہو تم ، یہ ۔میں ہوں یہ پارٹی ہو رہی ہے ،مارو مجھے مارو، آلو ارجن ، کانپین ٹانگ رہی ہے، بارہ موسم ،جاپان جرمنی کی سرحدیں اور حالیہ نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں تک کا ایک بد تہذیبی کا طویل سفر ہے جو ہم قوم طے کر چکے آگے اللہ کو جو منظور ۔
یارو پرانی عادت بات عدم اعتماد کی کرنی تھی میں لگ گیا تبلیغ کرنے بار حال ایک ضروری بات خود کو اور اپنے بچوں کو ٹک ٹاک ، ریل اور دیگر موذی امراض سے بچاے یہ خطرناک حد ہمارے ذہنوں کو اثر کرتی ہے ۔
رہی بات عدم اعتماد کی تو یہ سوال پچھلے کئی دن سے ہزاروں دفعہ ہو چکا دہی لینے گیا دوکاندار بولا سناو جی خان جاسی کہ نہ؟ شیو کروانے باربر کے پاس اپنی باری کا انتظار کے دوران ٹی وی پہ چلتی بحث سے ذیادہ نائی اور اس کی گاھک کی باتیں ذیادہ دلچسپ محسوس ہورہی تھی کہ اچانک نائی نے اپنا مائیک میری طرف گھماتے ہو ملک صاحب تسی دسو اپوزیشن کامیاب ہوئی گی ؟؟؟
تنور پر روٹی لینے گیا تو نان بائی استاد جی اگلا وزیراعظم کون بنی سی ؟؟ شادیوں کا سیزن ہیں درزی کے پاس جانا تھا کپڑے لینے میرے سے پہلے چند خواتین بیٹھی ٹیلر سے دعا کروا رہی تھی اللہ اپوزیشن کو کامیاب کرے وہاں سے نکلا تو ایک دوست مل گیا سلام دعا کے بعد پہلا سوال بھائی چوہدری اپوزیشن کے ساتھ ہیں یا عمران خان کے ؟؟؟؟؟؟
ابے یار حد ہی ہو گی مرغن غذائیں کھا کھا کر پیٹ گڑبڑ تھا پبلگ ٹوائیلٹ دیکھ کر سپیڈ لگائی سیٹ پر بیٹھا ہی تھا ساتھ والی کمرے سے آواز آئی پایئن جہانگیر ترین عمران نال غداری تے نہیں کرے گا ۔ میں تو بھول ہی گیا کس کام کے لیے بیٹھا تھا ۔ جس جگہ جاو بس ایک ہی بات زیر بحث بنی ہوئی ہے اور تو اور اس پر تو دنیا کے بڑے بڑے جواریوں نے بھی جوا لگا دیا ہے فل حال اپوزیشن کا ریٹ کم ہے ۔
خیر معوقہ تو کوئی بھی نہیں چھوڑتا اپنا فلسفہ جھاڑنے کا ویلے لوگ تو گھنٹوں اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پائے جا رہے ہیں۔ ہزاروں بار پوچھے گئے اس سوال کا میرے پاس ایک ہی جواب تھا مجھے نہیں پتا
۔
Comments
Post a Comment