Skip to main content

اپوزیشن عدم اعتماد میں کامیاب ہو گی

   اپوزیشن عدم اعتماد میں کامیاب ہو گی              

قارئین آپ کو یہ بات شاید عجیب لگے لیکن حقیقت ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے میرے گھر میں  ٹی وی نہیں ہے اس کے باوجود میں بجلی کے بلز میں اس کی ادائیگی کر رہا ہو۔ اور ٹی وی نہ ہونے کی وجہ سیاست اور و حیات ڈراموں سے انتہائی بیزاری ہے یہ سردرد کےسوا کچھ نہیں  یہ تو آپ جانتے ہیں عملی سیاست کو خیرباد کہہ بھی  مجھے 5 سال ہو چکے۔ اب میری پوری توجہ قلمکاری اور دھندے کی طرف مرکوز ۔جب دھندے مندہ ہوتا ہے تو لفظوں کے تیر چلا کر اپنے من کا غبار  نکال باہر کرتا ہو ۔ اسی طرح فیس بک اور دیگر شوشل میڈیا پر بھی سیاسی اور مذہبی بحث سے اجتناب کی پالیسی پر گامزن رہنے کی وجہ سے بلڈ پریشر  نارمل رہتا ہے ۔ افسوس اس شوشل میڈیا کی وجہ سے آج ہم تہذیب کی دنیا سے نکل بد تہذیبی اور جھوٹ کے نئے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں ۔ روکو ذرا صبر کرو دوبارہ پڑھو ،بہت حرامی ہو تم ، یہ ۔میں ہوں یہ پارٹی ہو رہی ہے ،مارو مجھے مارو، آلو ارجن ، کانپین ٹانگ رہی ہے، بارہ موسم ،جاپان جرمنی کی سرحدیں  اور حالیہ نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں  تک کا ایک بد تہذیبی کا طویل سفر ہے جو ہم قوم طے کر چکے آگے اللہ کو جو منظور ۔
یارو پرانی عادت بات عدم اعتماد کی کرنی تھی میں  لگ گیا تبلیغ کرنے بار حال ایک ضروری بات خود کو اور  اپنے بچوں کو ٹک ٹاک ، ریل اور دیگر موذی امراض  سے بچاے یہ خطرناک حد ہمارے ذہنوں کو اثر کرتی ہے ۔
رہی بات عدم اعتماد کی تو یہ سوال پچھلے کئی دن سے ہزاروں دفعہ ہو چکا  دہی لینے گیا دوکاندار بولا سناو جی خان جاسی کہ نہ؟ شیو کروانے باربر کے پاس اپنی باری کا انتظار کے دوران ٹی وی پہ چلتی بحث سے ذیادہ نائی اور اس کی گاھک کی باتیں ذیادہ دلچسپ محسوس ہورہی تھی کہ اچانک نائی نے اپنا مائیک میری طرف گھماتے ہو ملک صاحب تسی دسو اپوزیشن کامیاب ہوئی گی ؟؟؟
تنور پر روٹی لینے گیا تو نان بائی  استاد جی اگلا وزیراعظم کون بنی سی ؟؟  شادیوں کا سیزن ہیں درزی کے پاس جانا تھا کپڑے لینے میرے سے پہلے چند خواتین بیٹھی ٹیلر سے دعا کروا رہی تھی اللہ اپوزیشن کو کامیاب کرے وہاں سے نکلا تو ایک دوست مل گیا سلام دعا کے بعد پہلا سوال بھائی چوہدری اپوزیشن کے ساتھ ہیں یا عمران خان کے ؟؟؟؟؟؟
ابے یار حد ہی  ہو گی مرغن غذائیں کھا کھا کر پیٹ گڑبڑ تھا پبلگ ٹوائیلٹ دیکھ کر سپیڈ لگائی  سیٹ  پر بیٹھا ہی تھا ساتھ والی کمرے سے آواز آئی پایئن جہانگیر ترین عمران نال غداری تے نہیں کرے گا ۔ میں تو بھول ہی گیا کس کام کے لیے  بیٹھا  تھا ۔ جس جگہ جاو بس ایک ہی  بات زیر بحث بنی ہوئی ہے اور تو اور اس پر تو دنیا کے بڑے بڑے جواریوں نے بھی جوا لگا دیا ہے فل حال اپوزیشن کا ریٹ کم ہے ۔
خیر معوقہ تو کوئی بھی نہیں  چھوڑتا اپنا فلسفہ  جھاڑنے کا ویلے لوگ تو گھنٹوں اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  پائے جا رہے  ہیں۔ ہزاروں بار پوچھے گئے  اس سوال کا میرے پاس ایک ہی جواب تھا مجھے نہیں پتا


۔   

Comments

Popular posts from this blog

How to determine emotional intelligence in your kids by hashir-zuberi

Emotional intelligence lays the foundation for a well-rounded and emotionally resilient individual. At Unity International School , we understand the significance of nurturing emotional intelligence in children. By cultivating self-awareness, empathy, and positive relationships, we empower our students to navigate life's challenges with grace and compassion. Together, let's shape emotionally intelligent leaders of tomorrow.  #EmotionalIntelligence #ChildDevelopment # UnityInternationalSchool https://www.linkedin.com/in/hashir-zuberi-9646a316?trk=contact-info https://fb.watch/m7NXZVZSNy/?mibextid=CDWPTG

کیا پراپرٹی کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے ؟؟؟

  لازمی پڑھیں  دوستوں پوری دنیا کا اکنامکل سسٹم خراب ہو چکا ہے ۔شاید ہی کوئی ملک بچا ہو جو مہنگائی کے سونامی سے محفوظ رہا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور مسلمان ہونے کے ناطے سے ہمیں یقین ہیں کہ دنیا کی اکانومی صرف اور صرف سود کے نظام کی وجہ سے ان مشکلات میں گھری ہوئی ہے ۔ اور آپ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں کے ہر طرف سے ہم اس برائی میں نہ چاہتے ہوئے بھی پہنس چکے ہیں ۔اپ اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو دیکھ لیں ۔چند سالوں پہلے ایجنسی 21 نامی کمپنی سے شروع ہوئے سودی کاروبار نے دیکھتے ہی دیکھتے رئیل اسٹیٹ بزنس کو جکڑ لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس کا طریقہ کار تھا کہ ہمارا یہ پروجیکٹ ہے جس کی نہ کوئی این او سی ہے نہ ہی پلاٹ کی قیمت ادا کی ہے نہ ابھی کسی قسم کی سائٹ ورک شروع ہوا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟  آپ ہمارے ایسے کسی پروجیکٹ میں ایک یونٹ خرید لیں جس کی قیمیت ایک کروڑ  روپے ہے 4 سال کی آسان اقساط میں 20٪ ڈاؤن پیمنٹ ادا کریں گے تو 20 ہزار منتھلی پرافٹ لیں اور اگر آپ یکمشت رقم ادا کرنے کے قابل ہیں تو پھر ایک لاکھ روپے ہر ماہ ہم آپ کو ادا کریں گے ۔ دوستوں قرآن آج جس کی بحرمتی پر غم وغصہ ہیں وہ قر...

یہ کھوکھا بیورو کریٹ کا ہے اور ساون کی بارش

  میرے قارئین میں بیشتر کو بخوبی دیسی مہینوں کے نام یاد ہو گے انھیں پنجابی ماہ بھی کہا جاتا ہے  جنھے بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح ان ناموں کا نہیں معلوم انہیں میں بتا دیتا ہو سب سے پہلے شروع ہوتا ہے 1 چیت2ویساکھ 3 بیٹھ 4 پہاڑ 5 ساون 6 بنیادوں 7 اسو  8  کاتک  9 مغرب 10 پوہ  11 مارچ 12 پھگن ۔ بچپن میں ہماری نانی انھی مہینوں کے حساب سے چلتی تھی اور ہمیں  ہر ماہ اور اس کے نام کی خاصیت سمجھ آتی تھی جیسے ساون کا ایک خاص نام سے ہمیں  اندازہ ہو جاتا تھا کے بارشوں کا موسم شروع ہو گیا ہے اپنی تیاری کر لی جائے  ہمارے  گھروں میں اس ماہ میں  خوب احتیات کی جاتی تھی کہی کوئی چیز بارشوں کے پانی سے خراب نہ ہو جاے اور بجلی کی تاروں سے دور رہنے کی سخت تاکید کی جاتی تھی ۔ دنیا کے ہر خطے میں بارش ہوتی ہے اور سچ تو یہ ہے کہ انہی بارشوں کے سبب زمین پر حیوانوں کا جنم ممکن ہو سکا اگر یہ بارشیں  نہ ہو تو پھر نباتات کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ساون میں تقریبا ایشیا اور یورپ کے سبھی ممالک میں بارشوں کا سلسلہ شروع  ہو جاتا ہے  ہر سال پاکستان  میں اس م...