Skip to main content

اسلام آباد کے تاجر اور غریب کی آہ

 الکیشن کے بعد ایف ٹین مرکز میں یونین کا قیام خوش آئندہ ہیں۔ مارکیٹ یونین کے الکیشن تاجروں کے لیے ایک کھیل کی حثیت رکھتا ہے جسے کے انعقاد سے چند دن کے لیے تاجر بھی کسی ذہنی اور جسمانی سرگرمی میں اجتماعی طور پر حصہ لیتے ہیں کرونا میں لاک ڈاون کے بعد اسلام آباد کے تقریبا ہر مرکز میں الیکشن کی گھما گھما رہی گو کہ اس دفعہ کرونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا گیا اور کوئی بڑے اجتماع نہیں کیے گئے ان مشکل حالات میں بھی تاجروں کے حوصلوں اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ دوستوں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان ایمان اتحاد اور تنظیم کے بنیادی اصول کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی صفوں کو مظبوط کیا جا سکتا ہے لیکن افسوس موجودہ حالات میں اسلام آباد کے تاجروں کا نمائندہ اداراہ تقسیم رکھوں اور تاجروں کے حقوق پر قبضہ جمائے رکھو کی پالیسی پر گامزن نظر آرہا ہے جبکہ اس ادارے کا کام تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرنا اور حکومتی اداروں سے انھیں ریلیف حاصل کر کے دینا ہے۔ اپنے قیام سے لئے کر آج تک اسلام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ادارہ چھوٹے تاجروں کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رھا ہے سوائے چند بڑے انڈسٹریلز کو فائدہ پنچہانے کے۔ اس کے علاوہ ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کی عجب کرپشن کی غضب کہانیاں کا قصہ احوال پھر کسی دفعہ کے کیسے مالکان کے ساتھ سازباز کر کے دوکانیں خالی کروای جاتی رہی اور مال بنائے جاتے رہے ہو سکتا ہے میری یہ باتیں بہت سے تاجروں کو ناگوار گزرے ان سے پیشگی معذرت خواہ ہوں بہت سے تاجر لیڈر نیک نیتی کے ساتھ سراسر خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور دن رات تاجروں کا تحفظ یقینی بناتے ہیں۔اور میں سب کی دل سے عزت کرتا ہو۔لیکن تمام ثبوتو اور گواہ کی بیانات کے بعد تاجر برادری یہ کہنے پر مجبور ہیں(ساڈا حق ایتھے رکھ)۔

خیر جئے سانو ساڈا حصہ نہ ملیا تے اسی وی چپ نہیں رہنا ۔
مسئلہ کچھ اور تھا بات کہا سے کہا نکل گی یہ قلم بھی قابو سے باہر ہو گئی۔ ہم ایف ٹین مرکز کی یونین کے اقدامات سپیشلی چیئرمین طاہر عباسی صاحب کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنھوں نے مرکز میں سے گداگرو کا مکمل صفایا کرا دیا پارکنگ کے مسائل کو بھی حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں سکیورٹی کے لیے موثر انداز میں چاک و چوبند گارڈز دیکھ کر دل خوشی سے باغ باغ ہو گیا اور ترقیاتی کاموں کےڈھیر وہ بھی چند ماہ میں آگےآگے دیکھتا جا بچہ جمہورا واہ۔ دیگر مراکز کے نمائندوں کو چاہیے ہیں کہ وہ ایف ٹین مرکز کی تقلید کرتے ہوئے کام کرے۔ میں جناب طاہر عباسی اور معزز یونین کو درخواست کرو گا کہ مرکز میں پچھلے کئی سالوں سے چند انتہائی غریب اور متوسط طبقے کے لوگ گاڑیاں دھو کر یا پھر جوتے پالش کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہے ہیں ان کے روزگار کو ختم نہ کیا جاے اور عاجزانہ تجویز ہے کہ فوری طور پر ان کے لیے پروگرام بنایا جائے جیسے (ڈیہاڑی سب کا حق) نام رکھ کر رجسٹرڈ کیا جائے اورانھیں کارڈز بنا دے جاے۔ یہ لوگ فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں ایسا نہ ہو مرکز کو کسی غریب کی بدعا لگ جائے ۔
یاد رکھئے رزق دینا اللہ کا کام ہے۔اور ھمیں اسے روکنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا ۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
ملک زبیر



Comments

Popular posts from this blog

Pakistan: The Asian Tiger for Global Leadership

In recent times, President Donald Trump has approached Pakistan with a perspective unlike that of his predecessors. While past leaders often underestimated Pakistan’s potential, today the world has witnessed the country’s true strength in tackling global crises. This moment presents a unique opportunity for the United States to rethink its strategy and embrace Pakistan as a central partner in shaping the future. A Commanding Role for Pakistan The advice is simple yet powerful: make Pakistan your officers of command. By aligning closely with Pakistan, the United States can harness its strategic position, resilience, and growing influence to handle global challenges more effectively. Pakistan has proven that it can stand firm in times of crisis, and with proper support, it can become a cornerstone of international stability. Building Pakistan’s True Power To unlock this potential, Pakistan must be freed from financial struggles. Investment in the development of its people is the key. By ...

How to determine emotional intelligence in your kids by hashir-zuberi

Emotional intelligence lays the foundation for a well-rounded and emotionally resilient individual. At Unity International School , we understand the significance of nurturing emotional intelligence in children. By cultivating self-awareness, empathy, and positive relationships, we empower our students to navigate life's challenges with grace and compassion. Together, let's shape emotionally intelligent leaders of tomorrow.  #EmotionalIntelligence #ChildDevelopment # UnityInternationalSchool https://www.linkedin.com/in/hashir-zuberi-9646a316?trk=contact-info https://fb.watch/m7NXZVZSNy/?mibextid=CDWPTG

کیا پراپرٹی کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے ؟؟؟

  لازمی پڑھیں  دوستوں پوری دنیا کا اکنامکل سسٹم خراب ہو چکا ہے ۔شاید ہی کوئی ملک بچا ہو جو مہنگائی کے سونامی سے محفوظ رہا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور مسلمان ہونے کے ناطے سے ہمیں یقین ہیں کہ دنیا کی اکانومی صرف اور صرف سود کے نظام کی وجہ سے ان مشکلات میں گھری ہوئی ہے ۔ اور آپ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں کے ہر طرف سے ہم اس برائی میں نہ چاہتے ہوئے بھی پہنس چکے ہیں ۔اپ اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو دیکھ لیں ۔چند سالوں پہلے ایجنسی 21 نامی کمپنی سے شروع ہوئے سودی کاروبار نے دیکھتے ہی دیکھتے رئیل اسٹیٹ بزنس کو جکڑ لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس کا طریقہ کار تھا کہ ہمارا یہ پروجیکٹ ہے جس کی نہ کوئی این او سی ہے نہ ہی پلاٹ کی قیمت ادا کی ہے نہ ابھی کسی قسم کی سائٹ ورک شروع ہوا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟  آپ ہمارے ایسے کسی پروجیکٹ میں ایک یونٹ خرید لیں جس کی قیمیت ایک کروڑ  روپے ہے 4 سال کی آسان اقساط میں 20٪ ڈاؤن پیمنٹ ادا کریں گے تو 20 ہزار منتھلی پرافٹ لیں اور اگر آپ یکمشت رقم ادا کرنے کے قابل ہیں تو پھر ایک لاکھ روپے ہر ماہ ہم آپ کو ادا کریں گے ۔ دوستوں قرآن آج جس کی بحرمتی پر غم وغصہ ہیں وہ قر...